خیبرپختونخوا حکومت کا آئی جی اسلام آباد کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کابینہ نے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پولیس ایکشن کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں آئی جی اسلام آباد کےخلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ کیاگیا۔

خیبر پختونخوا کابینہ اراکین نے اجلاس کےدوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں پر آنسو گیس شیلنگ اور تشدد کیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کےخلاف رٹ پٹیشن دائر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

ہنگامہ آرائی کیس : رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

دوسری جانب صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہےکہ آئی جی اسلام آباد پر خیبرپختونخوا ہاؤس پر حملے کی ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

بیرسٹر سیف نےکہا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں گاڑیاں فرنیچر توڑا، سرکاری اہلکاروں کو ہراساں کیا گیا،ایم پی ایز کی فیملیز پر تشدد کیا گیا، خیبرپختونخوا میں آئی جی اسلام آباد کےخلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے۔

Back to top button