جانیے چیمپیئنز ٹرافی کی رونمائی آج پاکستان کے کس شہر میں ہو گی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی )چیمپیئنز ٹرافی کی رونمائی آج نتیھا گلی میں ہوگی۔

گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کی ایبٹ آبادمیں نمائش کی گئی تھی جس دوران ٹرافی کو  آرمی پبلک اسکول ،ایبٹ آباد میڈیکل کالج، ٹھنڈیانی اور ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم لےجایا گیاجہاں شائقین کی بڑی تعدادٹرافی دیکھنےپہنچی۔

اگلےمرحلے پر ٹرافی کی رونمائی آج نتھیاگلی میں ہوگی جس کےبعدٹرافی کو مری لےجایا جائےگا۔

آئی سی سی چیمپئنزٹرافی ایونٹ میں شریک تمام ممالک میں جائے گی۔

واضح رہےکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں شریک تمام ممالک میں جائے گی، پاکستان کے بعد ٹرافی ٹور 26 سے

پاکستان میں چیمپنئزٹرافی ناکام بنانے کی نئی بھارتی چال

28 نومبر تک افغانستان میں، 10 سے13 دسمبربنگلا دیش، 15 سے 22 دسمبرجنوبی افریقا اور 25 دسمبر سے 5 جنوری تک آسٹریلیامیں ہوگا۔

مزید برآں 6 جنوری سے 11 جنوری نیوزی لینڈ، 12 سے 14 جنوری انگلینڈ اور 15 سے 26 جنوری بھارت میں ٹرافی ٹور ہو گا۔

آئی سی سی کے مطابق 27 جنوری کو پاکستان میں ٹرافی کا ایونٹ شروع ہو گا۔

Back to top button