پاکستان میں چیمپنئزٹرافی ناکام بنانے کی نئی بھارتی چال

پاکستان میں چیمپنئزٹرافی ناکام بنانے کی نئی بھارتی چال،چیمپئنزٹرافی بھارت منتقلی کیلئے ڈالرزکی آفرزکردی گئیں۔

بھارتی بورڈ نے زائد منافع کی حامی بھرلی

ذرائع کے مطابق بھارتی بورڈ نےدیگرممالک کو زائدمنافع کی حامی بھی بھرلی۔پاکستان پہلے ہی ہائبرڈ ماڈل کی بھارتی خواہش رد کرچکا۔پی سی بی کے چیئرمین  محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی آمد کے حوالے سے آئی سی سی کے جواب کے منتظر ہیں، کوالیفائی کرنے والی تمام ٹیمیں آنے کے لیے تیار ہیں، بھارت کو اگر کوئی خدشہ ہے تو ہم سے بات کرے، ہم اس کے تحفظات دور کردیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ سے سیاست کو علحیدہ رکھنا چاہیے، سیاست کو کھیل میں نہیں لانا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ ہم نے خط لکھا تھا، بلکل لکھا تھا، اس کے جواب کا انتظار ہے، ہمارا رابطہ صرف آی سی سی سے ہے اور ہمیں ان ہی سے جواب کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث کرکٹ براڈ کاسٹرز کو بڑے [نقصان کا اندیشہ ہے اور انہوں نے آئی سی سی کو طے شدہ رقم میں کمی کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

براڈ کاسٹر نے آئی سی سی کو پیغام پہنچایا کہ غیریقینی صورتحال میں 3 اعشاریہ 2 ارب ڈالرز کی طے شدہ رقم نہیں دے سکتے، بھارتی براڈ کاسٹر نے نشریات اور اسٹریمنگ کی مد میں 40 کھرب سے زائد کے نقصان کا تخمینہ لگایا اور آئی سی سی سے پاک بھارت میچ یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

بھارتی براڈکاسٹر نے 2027 تک کے آئی سی سی ایونٹ کے براڈکاسٹ رائٹس 3 اعشاریہ دو ارب ڈالرز میں خریدے تھے۔

خیال رہے کہ چیمپئینز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کی جانب سے پاکستان آنے سے انکار کے بعد آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے تحریری وجوہات طلب کی تھیں، بی سی سی آئی کو لکھے خط میں کہا کہ بھارتی ٹیم کے شریک نہ ہونے سے آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوگا۔

آئی سی سی کے خط پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے جوابی خط لکھ دیا، بی سی سی آئی کی جانب سے لکھے گئے خط میں بے بنیاد وجوہات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’چیمپنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر کروا دی جائیں، مالی نقصان ہم پورا کر دیں گے‘۔

Back to top button