لاہور: عید سے پہلےتمام سہولت بازار ختم کر دیے گئے

حکومت پنجاب نےعید سےپہلے ہی تمام سہولت بازار ختم کر دیے۔
سہولت بازارختم ہونے کےباعث عوام سستی چینی اور چکن سےمحروم ہوگئےجس کےباعث عید کے موقع پر ان کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا۔
شہریوں کا کہنا ہےکہ رمضان میں صرف ایک بارہی سستی چینی ملی ہے، 2 دن سےچینی لینے آرہےہیں چینی موجود ہی نہیں ہے،سہولت بازار میں چکن کا ریٹ تو 595 روپے کلو ہے لیکن چکن غائب ہے۔
بوہرہ برادری آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے
اس حوالے سے سہولت بازار انتظامیہ کاکہنا تھا کہ سہولت بازار 27 رمضان کو ہی ختم کردیا گیا تھا، 130 روپے کلو ملنے والی چینی بھی سہولت بازار کےساتھ ہی ختم ہو گئی،اب ماڈل بازارمیں 160روپے کلو چینی کا اسٹاک موجود ہے، چکن کا گوشت ابھی پہنچا نہیں، جب آئےگا توآج کا ریٹ پتا چلے گا۔