ریٹائرڈ ججزکی بطور الیکشن ٹریبونل تعیناتی کے خلاف درخواست، وفاق اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب

لاہور ہائی کورٹ میں ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے کے صدارتی آرڈیننس کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائی کورٹ نے دائر درخواست پر الیکشن کیمشن اور وفاقی حکومت کو جواب جمع داخل کرنے کی ہدایت کردی۔

چاہت فتح علی خان نے یوٹیوب پر عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

 

سنی اتحاد کونسل کے رہنما سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔ دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا کہ الیکشن کمیشن ہائی کورٹ کے نامزد کردہ جج بطور ٹریبونل تعینات کرنے کا پابند ہے، الیکشن آرڈیننس 2024 لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کمزور کرنے کےلیے لایا گیا ہے۔ دائر درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی کہ الیکشن آرڈیننس 2024 کو غیر قانونی قرار دیا جائے اور آرڈیننس کے تحت پنجاب میں ریٹائرڈ ججز کی بطور الیکشن ٹریبونل تعیناتی کو غیر آئینی قراردیا جائے۔

بعد ازاں عدالت عالیہ نے درخواست پر سماعت 26 جون تک ملتوی کردی۔

Back to top button