بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر عائد ٹیکس پر نظرثانی کا امکان

وفاقی حکومت نے بجٹ قومی اسمبلی سے منظور کرانے کےلیے حکمت عملی تیار کرلی۔ وفاقی حکومت نے سرکاری اور نجی ملازمین کی تنخواہوں پر بجٹ تجاویز میں جس ٹیکس کے نفاذ کا اعلان کیا تھا اس پر نظرثانی کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کو یقین ہے کہ بجٹ پر آج بروز جمعرات قومی اسمبلی میں شروع ہونے والی بحث دس روز پر مشتمل مختلف مراحل طے کرنے کے بعد 30 جون تک منظور کرلیا جائے گا۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب آج شام قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے۔

نیب نے میگا کرپشن کے آدھے کیسز بن کیوں کر دیئے؟

 

وزیر اعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات اجلاس شروع ہونے سے قبل متوقع ہے جس میں پیپلز پارٹی کے تحفظات کا جائزہ لیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری اور نجی ملازمین کی تنخواہوں پر بجٹ تجاویز میں جس ٹیکس کے نفاذ کا اعلان کیا تھا اس پر نظرثانی کی جارہی ہے، ٹیکس کو کم کرکے اسے قابل قبول بنایا جائے۔ اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں جس اضافے کا اعلان کیا گیا تھا اس کا نجی اداروں کے ملازمین پر بھی اطلاق کیا جائے گا۔

Back to top button