مزمل اسلم نے آئی ایم ایف اہداف کے حصول کےلیے مطالبات وفاق کے سامنے رکھ دیے

خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف اہداف کے حصول کےلیے وفاق دو کام کرے۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف اہداف کے حصول کےلیے وفاق  دو کام کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق کو 158.14 ارب روپے پن بجلی اور ونڈ فال لیوی کی مد میں جاری کرنے ہوں گے جب کہ وفاق کو 144.6 ارب روپے ضم اضلاع کی مد میں جاری کرنے ہوں گے۔

تحریک انصاف کی احتجاجی سیاست کھسی پن کا شکار کیوں ہو گئی؟

 

مزمل اسلم نے کہا کہ دو سال میں ضم اضلاع کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 60 فیصد اضافہ ہوا، وفاق نے ضم اضلاع کے ملازمین کی تنخواہوں کےلیے 66 ارب روپے رکھے جو ناکافی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  وفاق سستی بجلی کے واجبات بھی ادا نہیں کررہا، صوبہ خیبرپختونخوا ایک طرف واجبات کی عدم  ادائی اور دوسری طرف بدترین لوڈشیڈنگ کا شکار ہے۔

Back to top button