لاہور ہائی کورٹ نے  پرویز الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا

لاہور ہائی کورٹ نے  پی ٹی آئی کے سینئر رہنما پرویز الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) جب کہ راسخ الہٰی اور زارا الہٰی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سےنکال دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سمیت دیگر کی جانب سےتوہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

وفاقی حکومت کےوکیل نےرپورٹ عدالت میں پیش کردی،عدالت نےسرکاری وکیل کی رپورٹ کی روشنی میں درخواستیں نمٹادیں۔درخواست میں پرویز الہٰی نےمؤقف اپنایاکہ عدالتی احکامات کےباوجود نام پاسپورٹ اور ایک لسٹ سےنہیں نکالا جا رہا،عدالت افسران کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کاحکم دے۔

خیال رہے کہ 8 جولائی 2024 کو لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی، ان کےبیٹے راسخ الہٰی اور بہو زارا الہٰی کےنام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنےکا حکم دیاتھا۔28 جون کو وفاقی حکومت نے پرویز الہٰی کانام پی سی ایل میں ڈال دیاتھا جسےانہوں نے عدالت میں چیلنج کردیاتھا۔درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگرکو فریق بنایاگیا تھا۔

پی ٹی آئی نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسے کےلیے درخواست دےدی

Back to top button