نگران وزیراعظم کو ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور کی عدالت عالیہ نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا، درخواست پر جسٹس شاہد بلال حسن نے سماعت کی، نگراں وزیراعظم کو ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت ہے۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نوعیت کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، درخواست گزار نے 90 دن مکمل ہونے کے بعد نگراں وزیراعظم کو ہٹانے کی استدعا کی تھی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری 90 روز کی مدت مکمل ہونے کے بعد غیر مؤثر ہو چکی ہے۔

رخشندہ خٹک کو پاکستان کی پہلی سپر ماڈل کیوں کہا جاتا ہے؟

Back to top button