لاہور: مصنوعی بارش کیلئے ورکنگ گروپ قائم کر دیا گیا

پنجاب کی نگران حکومت نے لاہور میں مصنوعی بارش کے لیے ورکنگ گروپ قائم کر دیا ہے، ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ چیف سیکریٹری پنجاب کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

ورکنگ گروپ میں وفاقی، صوبائی محکموں اور ریسرچ سے وابستہ عسکری اداروں کے نمائندے کو شامل کیا گیا ہے، اجلاس میں لاہور میں مصنوعی بارش برسانے اور سموگ ریڈکشن ٹاور کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز، وفاقی اور عسکری اداروں کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی، جس میں مصنوعی بارش برسانے کے لیے طریقے کار پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کلاؤڈ سیڈنگ کے لیے پہلا ٹرائل 4 سے 6 ہفتے میں متوقع ہے، کیمیائی عمل سے کلاؤڈ سیڈنگ کا زیادہ انحصار موسمی حالات اور بادلوں کی تشکیل پر ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کلاؤڈ آئیونائزیشن کے لیے دبئی کی کمپنی سے ایم او یو آخری مراحل میں ہے، 6 ہفتوں میں دبئی کی کمپنی کے 5 سسٹمز سے کلاؤڈ آئیونائزیشن کا تجربہ کیا جائے گا۔

لاہور میں سموگ ریڈکشن ٹاورز کی تنصیب کیلئے ماہرین کی ٹیم اگلے ماہ چین جائے گی، اس حوالے سے منصوبوں کی نگرانی کیلئے محکمہ تحفظِ ماحولیات میں مانیٹرنگ سیل بنایا جا رہا ہے، چیف سیکریٹری پنجاب نے بتایا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،

نگران وزیراعظم کو ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

سموگ روکنے کیلئے وفاقی اور عسکری اداروں کا تعاون قابلِ ستائش ہے۔

Back to top button