ایران کے خلاف جنگ نے تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ کیا : باقر قالیباف

ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر مسلط کی گئی جنگ سے صرف عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہی ہوا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے ایران کی تیل کی فروخت روکنے کے اقدامات کے باوجود تاحال صورت حال اس طرح نہیں بگڑی کہ تیل کے ذخائر اپنی مکمل گنجائش تک پہنچ گئے ہوں۔
محمد باقر قالیباف نے کہاکہ امریکی اقدامات کے نتیجے میں صرف عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہی ہوا ہے،3 دن گزرگئے،کوئی کنواں تباہ نہیں ہوا،ہم اسے 30 دن تک بڑھا سکتے ہیں اور یہاں کنویں کی براہ راست نشریات بھی کر سکتے ہیں۔
امریکا نے ایران کی سیزفائر کی نئی پیشکش مسترد کر دی
باقر قالیباف نے امریکی وزیرخزانہ سکاٹ بیسنٹ سمیت امریکی حکام پر تنقید کرتےہوئے کہاکہ وہ ایران پر دباؤ ڈالنے سے متعلق غلط اور بےبنیاد مشوروں پر عمل کررہے ہیں۔جن لوگوں نے ناکہ بندی کی تھیوری کو آگے بڑھایا،انہوں نے تیل کی قیمتیں 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچادیں، اب یہ 140 ڈالر تک جاسکتی ہیں، اصل مسئلہ نظریہ نہیں بلکہ سوچ کا انداز ہے۔
