ایران سے فون پر مذاکرات کا عمل جاری ہے : صدر ڈونلڈ ٹرمپ

 

 

 

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ فون پر مذاکرات کا عمل جاری ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہییں،ایران کو تسلیم کرنا ہوگا کہ وہ ہارگئے ہیں، کیوں کہ ہم  ایران کے خلاف جنگ میں اپنے مقاصد تقریباً حاصل کر چکے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے 82 فیصد میزائل تباہ اور 159 بحری جہاز ڈبودیے ہیں،ایرانی کرنسی کی کوئی قدروقیمت نہیں رہی۔

روسی صدرنےٹرمپ کوایران کے جوہری پروگرام کےحل کیلئےتجاویزدے دیں

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ایران اور یوکرین کے معاملے پر ان کی فون پر بات چیت ہوئی ہے،انہوں نے پیوٹن سے کہا ہے کہ امریکی جنگ بند کرنے میں مدد دینے سے پہلے روس کو اپنی جنگ بند کرنی ہوگی۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیاکہ روسی صدر پیوٹن نے ایران کی جانب سے یورینیم افزودگی کے معاملے پر فکر مندی کا اظہار کیا ہے۔

 

Back to top button