منی لانڈرنگ کے الزام میں فرح گوگی اور احسن جمیل کو نوٹس

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں احسن جمیل گجر اور  ان کی اہلیہ فرح گوگی کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔

ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کو مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں طلبی کے نوٹس جاری کیے ہیں اور انہیں کل 17 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق احسن جمیل گجر کے اکاؤنٹ سے 22 کروڑ 39 لاکھ روپے غوثیہ بلڈرز کے اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے تھے، دونوں کو ایف بی آر کا ریکارڈ اور منی ٹرانسفر کی تمام دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کردی ہے۔

ایف آئی اے اس سلسلے میں پہلے ہی کئی ریکارڈ مختلف اداروں سے حاصل کر چکا ہے، فرح گوگی اور احسن جمیل کو ذاتی حیثیت میں ان تمام ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

فوج اور قیادت کیخلاف ٹویٹ پر PTIکارکن کو 3سال قید کی سزا

Related Articles

Back to top button