عدالت نے پولیس کو فواد چودھری کی گرفتاری سے روک دیا

انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر فواد چودھری کی گرفتاری سے روک دیا۔

سابق وزیر فواد چودھری کی نو مئی کے چار مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے پولیس سے مقدمات کا تفصیلی ریکارڈ آئیندہ 21 مئی کو طلب کر لیا۔عدالت نے  پولیس کو فواد چوہدری کی گرفتاری سے 21 مئی تک روک دیا۔فواد چودھری کے وکلا نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔انسداددہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

فواد چودھری نے تھانہ ماڈل ٹاؤن کے 2 تھانہ گلبرگ اور نصیر آباد کے ایک ایک مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

Related Articles

Back to top button