دنیا چین اور چینی زبان کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے

وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے دنیا چین اور چینی زبان کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے۔

مریم نواز کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام پیغام میں کہنا تھاکہ چینی زبان  عالمی منظر نامے میں بہت زیادہ اہمیت اختیار کرچکی ہے۔چینی زبان اقوام متحدہ کی چھ آفیشل زبانوں میں سے ایک ہے۔ چین نے دنیا بھر میں معاشی طو رپر اپنالوہا منوایا ہے۔چین  کی سیاسی، سفارتی اور معاشی اہمیت مسلمہ ہے،چینی زبان سے آگاہی ضروری ہے۔ چینی  زبان  پاکستان اور چین کی دوستی کو مزید مضبوط  کرسکتی ہے۔ چین کے ساتھ تعلق ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہا ہے۔

مریم  نواز کاکہنا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے چین نے متعدد منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔ عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں زبان اہم ہے۔چینی باشندوں کی سیکورٹی پر مامور پنجاب پولیس کو چینی زبان سکھائی جاتی ہے ۔

وزیرخزانہ نے مالیاتی اداروں سے بات چیت کو مثبت قرار دیدیا

Related Articles

Back to top button