حکومت سے صرف آئین و قانون پر مذاکرات کریں گے

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سے صرف آئین و قانون پر مذاکرات کریں گے، مسلم لیگ ن عدلیہ کو دھمکیاں دے رہی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن آئین و قانون سے ہٹ کر کوئی بات نہیں ہوگی۔ پاکستانی فوج میری فوج ہے اور پاکستان ہم سب کا ہے، عدلیہ کی آزادی اور آئین پر کوئی سمجھوتہ نہیں،  آزادانہ الیکشن ہی تمام مسائل کا حل ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ جمہوریت کیلئے تحریک انصاف آخری حد تک جائے گی، وکلاء کی تحریک میں پوری قوم ان کے ساتھ ہو گی،  مضبوط پاکستان کیلئے مضبوط فوج انتہائی ضروری ہے، قومی ادارے اور ان کی مضبوطی ہماری اولین ترجیح ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ہمارے ہزاروں ساتھیوں کو گھروں سے اٹھایا گیا ہے ، پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکن کہاں ہیں کسی کو علم نہیں۔

عمران حکومت سے مذاکرات کی بھیک کیوں مانگ رہے ہیں؟

Back to top button