پرویزالٰہی کو جیل میں دل کی تکلیف،ہسپتال منتقل کردیاگیا
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو دل کی تکلیف کے باعث جیل سے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیاگیا۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ پرویز الٰہی کوگزشتہ رات سے دل میں تکلیف کی شکایت تھی اور ان کا جیل اسپتال میں بھی طبی معائنہ کیا گیا۔پرویز الٰہی کو سینے میں انفیکشن بھی ہوا ہے، ان کے اسپتال میں ضروری
ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔