توشہ خانہ ریفرنس،عمران خان کی سزامعطلی کی درخواست پراعتراض عائد
سپریم کورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزامعطلی کی درخواست پراعتراض عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ ریفرنس میں سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔رجسٹرارسپریم کورٹ نے دستاویزات نامکمل کااعتراض لگاکراپیل واپس کردی ۔
اعتزازاحسن کاکہنا ہے کہ تمام متعلقہ دستاویزات کے ساتھ اپیل6جنوری تک دائرکی جا سکتی ہے ۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ توشہ خانہ کیس میں سزاپہلےہی معطل ہوچکی۔ہائیکورٹ نے صرف سزامعطل کی پورافیصلہ نہیں،ہائیکورٹ کے فیصلے میں غلطی کاالیکشن کمیشن نے فائدہ اٹھایا۔
درخواست میں مزیدکہاگیاہے کہ الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔الیکشن قریب ہیں ،عمران خان ملک کے سابق وزیراعظم ہیں۔سب سے بڑی جماعت کے لیڈر کو الیکشن سے باہرنہیں رکھاجا سکتا۔سپریم کورٹ کیس میں سزامعطل کرے تا کہ الیکشن میں حصہ لیاجا
سکے۔