اداکارہ عائشہ عمر نے مداحوں کو کھری کھری کیوں سنائیں؟
سابق کپتان شعیب ملک کے ساتھ قریبی تعلقات پر خبروں کی زینت بننے والی اداکارہ عائشہ عمر نے شعیب کی دوسری شادی کے سوال پر مداحوں کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو میری چوائس اور اصولوں کا اچھی طرح پتہ ہے۔شعیب ملک نے 20 جنوری 2024 کو اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرکے پاکستانی عوام کو حیران کر دیا تھا، ان کی پہلی شادی 2010 میں بھارتی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے ہوئی تھی، ثانیہ مرزا سے شادی کے 8 سال بعد ان کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں اور پھر علیحدگی اور طلاق کی خبریں بھی وائرل ہوئی تھیں، تاہم 21 جنوری 2024 کو ثانیہ مرزا کی فیملی نے بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ دونوں کے درمیان کچھ ماہ قبل طلاق ہوچکی ہے۔شعیب ملک کی ثنا جاوید سے دوسری شادی کے بعد ان سے متعلق پرانی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، حالیہ وائرل ہونے والی ویڈیو اداکارہ عائشہ عمر کی ہے جس میں وہ شعیب ملک کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر حیرانی کا اظہار کر رہی ہیں، یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جب ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کر رہی تھیں تو اس دوران شعیب ملک اور عائشہ عمر کے تعلقات کی خبریں بھی وائرل ہو رہی تھیں۔سوشل میڈیا پر دونوں کے رومانوی فوٹوشوٹ کی بنا پر الزام لگایا جا رہا تھا کہ دونوں کے آپس میں رومانوی تعلقات ہیں اور شادی کرنے والے ہیں۔حالیہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں عائشہ عمر نے عفت عمر کے پوڈکاسٹ میں حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’سوشل میڈیا پر میری نجی تصاویر گردش کرتی رہیں، بہت ساری افواہیں پھیلائی جا چکی ہیں، لوگوں نے شعیب ملک کے ساتھ میری شادی کردی تھی۔میرے خاندان کے کچھ لوگ آج بھی سمجھتے ہیں کہ یہ سچ ہے، جو لوگ مجھے جانتے ہیں انہیں اچھی طرح میری چوائس، اصول اور
اقتدار کا بھی پتہ ہے۔