’’اقرار الحسن کا تیسری شادی سے متعلق اہم انکشاف‘‘
معروف میزبان اقرار الحسن نے عروسہ خان سے تیسری شادی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے بتایا ہے کہ ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، اب گھر میں صرف پہلاج کی شادی سے متعلق باتیں ہوتی ہیں، میری دونوں بیویوں کو مجھ سے کوئی شکوہ و شکایت نہیں ہے۔دو ہفتوں سے اقرار الحسن کی تیسری شادی کی چہ مگوئیاں ہیں، سوشل میڈیا پر ایک ٹی وی میزبان عروسہ خان کے ہمراہ ان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعوے کیے جا رہے ہیں کہ انہوں نے تیسری شادی کرلی، اس حوالے سے ٹی وی میزبان عروسہ خان نے انسٹا گرام پر مبہم انداز میں بھی تصدیق کی تاہم اقرارالحسن سے شادی سے متعلق کھل کر تصدیق نہیں کی۔انسٹا گرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے عروسہ خان سے شادی سے متعلق سوال کیا تھا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میری شادی ہوچکی ہے، ایک صارف نے عروسہ سے اقرارالحسن یا پہلاج میں سے ایک کا انتخاب کرنے کو کہا، جس پر عروسہ خان نے جواب دیا کہ ’دونوں‘، کچھ صارفین نے عروسہ خان کو شادی پر مبارکباد دی تو کچھ صارفین نے اس جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔2006 ء میں اقرار الحسن نے اپنی پہلی شادی قرۃ العین اقرار سے شادی کی تھی، جس سے ان کا ایک بیٹا ہے، اقرار الحسن نے 2012 میں فرح خان سے دوسری شادی کی تھی، تاہم اقرارالحسن نے اس شادی کی تصدیق 5 سال بعد کی تھی۔تاہم اب ایک ماہ قبل سوشل میڈیا پر اقرارالحسن کا یوٹیوبر فرخ وڑائچ کیساتھ پوڈ کاسٹ کی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں انہوں نے ایک سے زائد شادیوں پر تفصیلی گفتگو کی، اقرارالحسن نے کہا کہ میں ایک سے زائد شادیوں کو مثال بنا کر پیش نہیں کرنا چاہتا اور نہ کسی کو اس کا مشورہ دینا چاہتا ہوں، یہ ہمارے معاشرے کا المیہ ہے کہ دوسری شادی کرنے کے بعد لوگ سمجھتے ہیں کہ پہلی بیوی کو چھوڑ دیا ہے اور بچوں کی زندگی برباد ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر میں نے کسی کے ساتھ ناانصافی کی ہو یا بچے کی تربیت میں کمی آئی ہو، پہلی اہلیہ قرۃ العين کی زندگی میں منفی اثر پڑا ہو تب میں قصور وار ہوں، نامور صحافی نے کہا کہ ’میں اپنے آپ کو بڑا بنانے کے لیے کوئی بھی بات کرسکتا ہوں لیکن میں نے کس وجہ سے شادی کی یہ ان (بیویوں) کی عزت کا معاملہ ہے، کبھی یہ مسئلہ نہیں ہوا کہ ایک بیوی کے پاس کم وقت گزارا تو دوسری کے پاس زیادہ وقت گزارا، میرے کتنے کپڑے کون سی بیوی کے پاس ہوں، عید کا وقت کون سی بیوی کے پاس گزارنا ہے، بیویوں میں کبھی موازنہ نہیں کیا، کبھی کسی بیوی نے کوئی شکوہ یا شکایت نہیں کی۔اللہ کی بڑی عنایت ہے، ہر کسی کے میرے جیسے حالات نہیں ہوسکتے اس لیے میں کسی کو بھی ایک سے زائد شادیاں کرنے کی ترغیب نہیں دے رہا، جب وہ فرح سے دوسری شادی کر رہے تھے تو ان کی پہلی اہلیہ کو معلوم تھا۔اقرارالحسن نے کہا کہ پہلی دو محبت کی شادیاں تھیں، تاہم انہوں نے واضح طور پر تیسری شادی سے متعلق تصدیق یا تردید نہیں کی، دو شادیاں کرنے کے بعد بھی لڑکیاں مجھ سے تیسری شادی کرنے کیلئے رابطہ کرتی ہیں، اب تو بچے کے
ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی پر اب دو سال کی سزا ہوگی
بارے میں سوچنا ہے، گھر میں پہلاج کی شادی کے بارے میں باتیں ہوتی ہیں۔