صدر زرداری کاچینی وزیراعظم کے اعزاز میں ظہرانہ،باہمی تعاون پر اتفاق
صدر مملکت آصف علی زرداری کاچینی وزیراعظم کےاعزازمیں ظہرانہ،باہمی تعاون بڑھانے پراتفاق کیاگیا۔
صدرآصف علی زرداری سے چین کے وزیراعظم لی چیانگ نےملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نےچین اورپاکستان کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔آصف علی زرداری نے ایوان صدرمیں چین کےوزیر اعظم سے ملاقات کی اور دہشت گرد حملے میں2چینی شہریوں کی ہلاکت پرتعزیت کی۔
آصف زرداری کا دہشت واقعہ پراظہارافسوس
آصف زرداری نےکہا کہ دلخراش واقعہ پوری قوم کےلیےتکلیف کاباعث بنااور پاک چین دوستی کے دشمن چینی شہریوں کو نشانہ بنا کردوطرفہ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کے دشمن سی پیک منصوبوں کو متاثر کرنےکی کوشش کررہے ہیں لیکن دشمن اپنی مذموم کوششوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
چینی شہریوں کی سکیورٹی بڑھائی گئی ہے،صدرمملکت
صدر مملکت نےدہشت گردی میں ملوث مجرموں کومثالی سزا دینےکے پاکستان کے عزم کے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کام کرنےوالےچینی شہریوں کی سیکیورٹی بڑھانے کےلیےتمام ضروری اقدامات کریں گے۔انہوں نے تنازع جموں و کشمیر پر پاکستان کی حمایت پر چین کا شکریہ ادا کرتےہوئے کہا کہ پاکستان کو باہمی اہمیت کےاہم مسائل پر چین کی ہمیشہ غیرمتزلزل حمایت حاصل رہی ہے۔
پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں علی امین،حماد اظہر میں تلخ کلامی
آصف علی زرداری نےچین کے تمام بنیادی اموربشمول تبت، بحیرہ جنوبی چین پر چین کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان اور چین اچھےبھائی، پڑوسی، شراکت دار اور دوست ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اورچین کے درمیان معیشت،سرمایہ کاری اورعلاقائی روابط سمیت اہم شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون مزید فروغ دینےکےعزم کا اعادہ کرنےکےساتھ ساتھ پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبوں پرعملدرآمد تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
صدر مملکت نےدونوں ممالک کےمابین تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئےکہا کہ چین کےساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کااہم جزو ہے اور پاک۔چین تعلقات کووسعت دینے کی مزید گنجائش موجود ہے۔
چینی کمپنیوں کو سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھاناچاہیے،صدر
آصف زرداری نےتجارتی اور عوامی روابط مضبوط بنانےکےلیےہمہ موسمی سڑکوں کے ذریعے روابط بڑھانےکی ضرورت پرزوردیتے ہوئےکہا کہ چینی کمپنیوں کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری سےپاکستان میں موجودمواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اورسی پیک اورگوادرپورٹ کی مدد سےچین کی اقتصادی ترقی سے بھرپور استفادہ کرنےکاوقت آ گیاہے۔
آصف علی زرداری نےچینی وزیر اعظم سے گفتگو میں کہا کہ نومبرمیں چین کا دورہ کروں گا اور پرانےدوستوں کے ساتھ رابطے کے قیام اورتعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےلیےبات چیت کامنتظر ہوں۔
صدر مملکت نےملاقات کےدوران اپنےسابقہ دورحکومت میں چین کے دوروں پر روشنی ڈالی۔
چینی وزیراعظم نے تعاون جاری رکھنے پرزور دیا
چینی وزیر اعظم لی چیانگ نےکہا کہ پاکستان اور چین اچھےبھائی، پڑوسی، شراکت داراوردوست ہیں اورپاکستان اورچین اپنی شراکت داری کونئی بلندیوں تک لےجانےکےلیےتعاون جاری رکھیں گے۔انہوں نےکہا کہ چین پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے چینی کمپنیوں کی مدد جاری رکھے گا۔