بلڈ شوگر کی سطح مستحکم رکھنے میں آم فائدہ مند قرار

ماہرین کاکہناہےکہ روزانہ آم کھانے سے انسولین کی حساست کو بہتر بنانے اور بلڈ شوگر کی سطح مستحکم رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

آم ایسا پھل ہے جو جب سامنے آجائے تو بیشتر افراد کے لیے ہاتھ روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔ جرنل نیوٹریشنز میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ آم کھانے سے انسولین کی حساست کو بہتر بنایاجاسکتاہے۔ اس تحقیق میں 20 سے 60 سال کی عمر کے 48 ایسے افراد کو شامل کیا گیا تھا جو موٹاپے یا زیادہ جسمانی وزن کے شکار تھے اور دائمی ورم کا بھی سامنا کر رہے تھے۔

ان افراد کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا، ایک گروپ کو 4 ہفتوں تک روزانہ 2 کپ آم کھانے کی ہدایت کی گئی جبکہ دوسرے گروپ کو آموں سے دور رکھا گیا مگر اتنی کیلوریز پر مبنی مینگو آئس کریم استعمال کرائی گئی۔

4 ہفتوں بعد جب دونوں گروپس میں شامل افراد کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے تو دریافت ہوا کہ آم کھانے والے افراد کی میٹابولک صحت میں بہتری آئی تھی۔

Back to top button