مریم ٹھیک ہیں،جنیواسےواپس آ کربات کروں گا،نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نےلندن سےروانگی کےموقع پرکہا کہ جنیوا جارہا ہوں، واپس آکر بات کروں گا۔مریم نوازبالکل ٹھیک ہیں۔
نواز شریف جنیوا جانےکیلئےلندن میں ایون فیلڈ سےروانہ ہوگئے۔لیگی کارکن اپنے قائد کو الوداع کہنے کیلئےکئی گھنٹے پہلےہی ایون فیلڈ پہنچ گئےتھے۔
اس موقع پر صحافیوں کےسوالوں کےجواب میں نوازشریف کا کہناتھاکہ جنیوا جا رہا ہوں،واپس آکربات کروں گا۔مریم نواز کی صحت سےمتعلق بتایاکہ وہ ٹھیک ہے۔
پاکستان نےٹرمپ سےعمران خان کی رہائی کوجوڑناقیاس آرائی قراردیدیا
نواز شریف جنیوا میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکےہمراہ تقریباً چاردن گزاریں گے۔ مریم نواز تبدیل شدہ پروگرام کےتحت اب پاکستان سےلندن آنےکےبجائے سیدھا جنیوا جائیں گی اوروہ وہاںاپنے گلےکامعائنہ کرائیں گی۔
ان کےگلےکاآپریشن گزشتہ برس جنیوا میں ہی ہوا تھا اورمریم نوازجنیوا میں اپنا علاج مکمل کراکرنواز شریف کےہمراہ لندن پہنچیں گی۔
واضح رہےکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز آج اپنے نجی دورے کے لئے لندن روانہ ہوں گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز لاہور سے براستہ دبئی روانہ ہوں گی۔ وہ خصوصی طیارےکےذریعے لاہور سےدبئی جائیں گی۔ دبئی میں کچھ وقت قیام کے بعد کمرشل پرواز کےذریعے لندن کےلئےروانہ ہوں گی۔
لندن میں مریم نواز اپنے ذاتی معالجین سےطبی معائنہ کروائیں گی۔مریم نواز پیر کو تقریبا12 گھنٹے تک شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس ہسپتال میں زیرعلاج رہیں۔ انہیں گلے کی شدید انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ 2 روز تک وہ مکمل بیڈ ریسٹ پر رہیں۔
مریم نوازکو ان کےمقامی معالجین نے آج بین الاقوامی فضائی سفرکی اجازت دی۔ خرابی صحت کےباعث مریم نواز کی3دنوں میں2بار بیرون ملک روانگی مؤخر ہوئی۔
مریم نواز کا لندن میں اپنےطبی معائنےکےبعدنوازشریف اور بھائیوں کےہمراہ یورپ کے مختلف ممالک کےدوروں کابھی امکان ہےجس کےبعدنومبرکےوسط سےپہلے اکٹھے وطن واپس آئیں گے۔
