مریم نواز نےسیلاب متاثرین میں چیک تقسیم کرنےکی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے  سیلاب متاثرین کو 17  اکتوبر سے امدادی رقوم کے چیک دینے کی منظوری دے دی۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سیلاب متاثرین کے لیے حتمی امدادی پیکج کے ساتھ متاثرین کو17 اکتوبر سے امدادی رقوم کے چیک کی تقسیم شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔

کابینہ کے اجلاس میں طے پایا کہ جاں بحق فرد کے لواحقین کو 10 لاکھ، مستقل معذوری پر 5 لاکھ اور معمولی معذوری پر 3 لاکھ دیے جائیں گے۔

کابینہ کے مطابق پکا گھرمکمل گرنے پر 10 لاکھ اور  جزوی طور پر گرنے پر3 لاکھ جب کہ کچا گھر مکمل گرنے پر 5 لاکھ اور جزوی طور پر گرنے پر ڈیڑھ لاکھ تک امداد دی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بڑے مویشی پر 5  لاکھ تک اور چھوٹے جانوروں کے مرنے پر 50 ہزار روپے دیے جائیں گے، سیلاب کے دوران شاندار خدمات پر سول ڈیفنس رضاکاروں کی تنخواہوں میں 15 ہزار اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

دوران اجلاس سیلاب کے دوران 25 فیصد فصل کے نقصان پر 20ہزار فی ایکڑ کے ساتھ  پنجاب کے 2855 دیہات میں آبیانہ اور ایگری کلچر انکم ٹیکس معاف کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

 

Back to top button