کم آمدن والے لوگوں کیلئے اپنی چھت کے خواب کوپورا کریں گے،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ صوبے بھر میں کم آمدن والے لوگوں کیلئے اپنی چھت کے خواب کوپورا کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے اخوت کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب کی ملاقات،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈاکٹر امجد ثاقب کی سربراہی میں اخوت کی سماجی خدمات کو سراہا۔
ڈاکٹر امجد ثاقب نے بجلی کے بلوں میں عوامی ریلیف او راپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ پنجاب میں لو کا سٹ ہاؤسنگ پروگرام کا آغاز ہو چکاہے، ہر سال دائرہ کار مزید بڑھائیں گے۔اپنی چھت…… اپنا گھر پروگرام پاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑا اور سستا رہائشی پر اجیکٹ ہوگا۔ اپنی چھت ……اپنا گھر پروگرام کا بنیادی مقصد مالی طور کمزور طبقوں کو رہائش فراہم کرنا ہے۔عوام پر مالی بوجھ کم کرنے کے لئے حکومتی سبسڈیز دیں گے اور آسان ترین ماہانہ اقساط مقررکریں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ اپنی چھت…… اپنا گھر پروگرام کے تحت پائیدار اور ماحول دوست گھروں کی تعمیر کو فروغ دیا جائے گا۔ انقلابی ہاؤسنگ پراجیکٹ کے اجراء سے لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا اور لاکھوں خاندان بہتر زندگی گزار سکیں گے۔ اپنی چھت ……اپنا گھر پروگرام سود کے بغیر قرضوں کی فراہمی کے لئے ملکی تاریخ کاپہلا بڑا پراجیکٹ ہوگا۔بے گھر لوگوں کو اپنے گھر کی فراہمی ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔اپنی چھت……اپنا گھر پروگرام میں تین پلان کے تحت پراجیکٹ لانچ کیے جارہے ہیں۔دیہات میں 10مرلے تک اور شہروں میں پانچ مرلے تک رہائشی پلاٹ کے مالکان 15لاکھ روپے تک قرض لے سکتے ہیں۔اپنی چھت ……اپنا گھر سکیم میں تقریباً 14ہزار روپے ماہانہ اقساط میں واپس کرنے ہوں گے، کوئی سود نہیں۔بڑے شہروں میں سرکاری زمینوں پر 4منزلہ فلیٹس تعمیر کریں گے۔فلیٹ آسان اقساط سے قرعہ اندازی کے ذریعے لوگوں کو مہیا کئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں میں تین سے پانچ مرلے تک گھربنا کر دیئے جائیں گے۔ پرائیویٹ ہاؤسنگ پراجیکٹ میں حکومت ہر گھر کے لئے10 لاکھ روپے تک سبسڈی دے گی۔پرائیویٹ ہاؤسنگ پراجیکٹ درخواست دہندہ پانچ سالوں میں باقی اقساط ادا کرکے اپنے گھر کا مالک بن جائے گا۔
ڈاکٹرامجدثاقب نے کہا کہ عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے مریم نوازشریف کا جذبہ قابل تحسین ہیں۔
پاکستان کے حالات پڑھے لکھے جاہلوں نے خراب کئے،حافظ نعیم الرحمان
چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری ہاؤسنگ اسد اللہ خان،چیف منسٹر کمپلینٹ سیل کے سربراہ شعیب مرزا،سیکرٹری سی ایم آفس دانش افضا ل اور پرسنل سیکرٹری صائمہ فاروق بھی موجود تھیں۔
