پاکستان کے حالات پڑھے لکھے جاہلوں نے خراب کئے،حافظ نعیم الرحمان

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کاکہنا ہے کہ پاکستان کے حالات پڑھے لکھے جاہلوں نے خراب کئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی بنیاد لاہور میں ہی رکھی گئی تھی۔بدقسمتی سے جس تمنا سے پاکستان بنا تھا وہ پوری نہیں ہوسکی۔خدمت جماعت اسلامی کی سرشت میں شامل ہے۔جماعت اسلامی نے اجتماعی قربانی کا تصور دیا۔جماعت اسلامی خدمت کا نام ہے۔لاکھوں بچوں کو فری آئی ٹی کورسز کروائیں گے۔بچوں کا ٹیلنٹ ملک کو بہت آگے لیکر جاسکتا ہے۔ملک کا نظام بیوروکریسی چلارہی ہے۔حکمران طبقے کا تعلق جاگیر داروں سے ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران طبقے کی کارکردگی یہ ہے کہ 2کروڑ 62لاکھ بچے سکول سے باہر ہیں۔تعلیم اتنی مہنگی کردی کہ عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہے۔بجلی کا بل بم بن کر گرتا ہے۔معیشت حکمران طبقے نے خراب کی۔آئی پی پیز کا عذاب ملک پر مسلط ہے۔بجلی بنانے والے ادارے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ہر دور میں آئی پی پیز لگے ہیں۔پارٹییوں کا انحصار اے ٹی ایم پر ہے۔لیڈر چلا رہا ہوتا ہے اور پارٹی لوٹ رہی ہوتی ہے۔

کم آمدن والے لوگوں کیلئے اپنی چھت کے خواب کوپورا کریں گے،مریم نواز

نعیم الحمان نے مزید کہاکہ کونسا تعلیمی ادارہ ایسا ہے جہاں منشیات نہیں بیچی جارہی۔بچوں کے جسموں میں زہر اتارا جارہا ہے۔بجلی کے بلوں میں کمی کرنا خیرات نہیں عوام کا حق ہے۔ہمیں خیرات نہیں ہمارا حق چاہیے۔جماعت اسلامی اس وقت میدان میں ہے۔بجلی کے ایشو پر کوئی سیاسی جماعت سڑکوں پر نہیں نکل رہی۔

Back to top button