اپوزیشن کےگرینڈ الائنس میں شمولیت اختیار نہ کرنے پر مولانا کی مقبولیت میں کمی آئی : شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف کےرہنما شبلی فراز کا کہنا ہےاپوزیشن کےگرینڈ الائنس میں شمولیت اختیار نہ کرنے پر مولانا کی مقبولیت میں کمی آئی۔
شبلی فراز کا کہنا تھامولانا کی گرینڈ الائنس میں شمولیت کی باتیں چل رہی تھیں تو ان کی مقبولیت بڑھ گئی تھی، گرینڈ الائنس میں شمولیت اختیار نہ کرنےپرمولانا کی مقبولیت میں کمی آئی۔
شبلی فرازکا کہنا تھا مولانا نے اگر فیصلہ کیا ہے کہ مزاحمت کی سیاست نہیں کریں گےتو یہ ان کا سیاسی فیصلہ ہے، مولانا اگر خود کو محدودرکھنا چاہتے ہیں تو ان کی مرضی ہے۔
بھارتی آبی جارحیت : دریائے چناب میں پانی کی آمد میں مزید کمی
سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہےہم نےتو یہ نہیں کہا تھا کہ مولانا پی ٹی آئی کیلئے کام کریں، ہم نے تو آئین و قانون کی بالادستی کیلئے مولانا سے تعاون کرنےکا کہا تھا۔
انہوں نےکہا کہ ہمیں قانونی حقوق نہیں مل رہے، ہماری اپیلیں نہیں مانی جا رہیں،ملک انصاف پر چلتا ہے، اگر ملک میں انصاف ہی نہ ہو توملک نہیں چل سکتا، ملک میں اس وقت کچھ بھی درست سمت میں نہیں جا رہا،ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی لازم ہے۔