نازیبا ریمارکس پر فواد چودھری کی الیکشن کمیشن طلبی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) کے خلاف نازیبا ریمارکس کی وضاحت کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو 27 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ تین ہفتوں کی مہلت کے دوران بھی وفاقی وزیر فواد چودھری ای سی پی اور سی ای سی کے خلاف ریمارکس کی وضاحت نہیںدے سکے تھے ، اب کمیشن نے ان کومزید وقت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے 16 ستمبر کو دونوں وزرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر ای سی پی اور سی ای سی دونوں پر لگائے گئے غلط کاموں کے الزامات کے ثبوت دیں۔
فواد چوہدری نے 23 ستمبر کو جواب جمع کرانے کے لیے 6 ہفتے مانگے جس پر تین ہفتے دیئے گئے ۔