مائیکل وان نے شاہین آفریدی کوشاندارباؤلرقرار دیدیا

سابق مائیکل وان نے شاہین شاہ آفریدی کو بابر اعظم سے بہتر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا کھلاڑی اور شاندار باؤلرقرار دیدیا۔
مائیکل وان نے حالیہ انٹرویو میں رائے دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ بابر اعظم ایک بہترین بلے باز ہیں، لیکن وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی جدید ٹیموں میں خود کو فٹ نہیں بٹھا پا رہے۔ ان کے بقول، اگر بابر کو انگلینڈ، آسٹریلیا یا ویسٹ انڈیز جیسی جارحانہ ٹیموں میں دیکھا جائے تو ان کے لیے ٹی ٹوئنٹی میں جگہ بنانا مشکل ہو سکتا ہے۔
شاہین آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے مائیکل وان نے کہا کہ وہ نہ صرف ورلڈ کلاس باؤلر ہیں بلکہ ٹی ٹوئنٹی میں میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے عماد وسیم، فخر زمان اور محمد عامر کو بھی پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے اہم اور مؤثر کھلاڑی قرار دیا۔
