ایکس (ٹویٹر) ملکی سلامتی کےلیے خطرہ ہے :وزارت داخلہ

وفاقی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) کو ملکی سلامتی کےلیے خطرہ قرار دے دیا۔

وفاقی وزرات داخلہ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب کے مطابق ایکس (ٹویٹر) بحال نہیں ہوسکتا۔ ایکس ملکی سلامتی کےلیے خطرہ ہے۔

شاہ محمود قریشی کو اڈیالا جیل سے لاہور منتقل کردیا گیا

تحریری جواب کے مطابق وزارتِ داخلہ کا کام پاکستان کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے، ایکس پر پابندی سے پہلے تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے تھے، پاکستان میں ایکس پر پابندی آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی نہیں۔ سوشل میڈیا بالخصوص ایکس پر ملکی اداروں کے خلاف مواد اپ لوڈ کیا جاتا ہے، ایکس ایک غیر ملکی کمپنی ہے جس کو متعدد بار قانون پر عملدرآمد کا کہا ہے، وزارت داخلہ کے پاس عارضی طور پر ایکس کی بندش کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔

Back to top button