محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

وفاقی حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کی منظوری۔
شوکت یوسفزئی کو برطانیہ جاتے ہوئے اسلام آباد ایئر پورٹ پر روک لیا گیا
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق وفاق نے اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی کی تفصیلات متعلقہ حکام کے ساتھ طے کی جائیں گی، فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی غیر معینہ مدت کےلیے کی گئی ہے۔ فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ محرم الحرام میں سکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
