کینیا کی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس میں سیکیورٹی ایجنسیوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا

کینیا کی ایک عدالت نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کو مقامی پولیس کی جانب سے غلط شناخت کا نتیجہ قرار دینےکا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔
کینیا کی کجیادو کی ہائی کورٹ نے ارشد شریف کی بیوہ کی درخواست پر فیصلہ سنایا، فیصلے کے مطابق پولیس کے ہاتھوں پاکستانی صحافی کا قتل غلط شناخت کا نتیجہ نہیں تھا۔ جسٹس سٹیلا نے فیصلے میں کینیا کی پولیس ، سیکیورٹی ایجنسیوں کے خلاف صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے ارشد شریف کے پسماندگان کو ایک کروڑ شیلنگ (کینیا کی کرنسی) کی ادائیگی کا حکم بھی دیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں کینیا کی ایلیٹ پولیس یونٹ کے خلاف 2022 میں نیروبی میں قتل کیے گئے پاکستانی صحافی کے کیس میں ٹرائل کا آغاز ہوا تھا۔
