محمد رضوان نے ویسٹ انڈیزسےشکست کی ذمہ داری وکٹوں پرڈال دی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میں شکست کی وجہ ابتدائی وکٹوں کا جلد گرنا قرار دیا۔

سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 202 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رضوان نے کہا کہ ابتدائی 40 اوورز تک میچ ہمارے کنٹرول میں تھا لیکن اس کے بعد ویسٹ انڈین بیٹرز نے شاندار کھیل پیش کیا۔

انہوں نے شائی ہوپ کی شاندار اننگز اور جیڈن سیلز کی پوری سیریز میں عمدہ بولنگ کو سراہا۔ کپتان کے مطابق ہدف کے تعاقب میں تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد ٹیم سنبھل نہ سکی۔

مزید کہا کہ ایک ہی پچ پر تیسرا میچ کھیل رہے تھے، آخری 10 اوورز میں حریف بیٹرز نے زبردست بیٹنگ کی۔ ہمارے پاس پانچواں اسپیشلسٹ بولر نہیں تھا، صائم اور سلمان 8، 8 اوورز کرتے ہیں۔

Back to top button