موٹروے پولیس کی جانب سے اچانک موٹروے کھول دی گئی

موٹروےایم ون پشاورٹول پلازا جو ہرقسم کےٹریفک کے لیے مکمل طور بند کر دی گئی تھی، پولیس کی جانب سےاچانک کھول دی گئی ہے۔

موٹروے ایم ون پشاورٹول پلازا کھولےجانے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان پشاورٹول پلازاپہنچنا شروع ہوگئے ہیں

واضح رہےکہ قبل ازیں موٹروے پولیس کی جانب سےموٹروے ایم ون پشاور کو ٹول پلازا سےہرقسم کے ٹریفک کےلیے مکمل طور بند کردیا گیا تھا۔

اس حوالے سےموٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ موٹروے دھند کے باعث بند کردی گئی ہے،دھند میں کمی کے بعد موٹروے ٹریفک کے لیےکھول دی جائےگی۔

واضح رہےکہ عمران خان کےحکم پر 24نومبر(آج) کو پی ٹی آئی کی اسلام آباد کی جانب احتجاجی کال کےباعث جڑواں شہروں میں کاروبارزندگی عملاً معطل ہے۔ دونوں شہروں کی مرکزی شاہراہیں،پبلک ٹرانسپورٹ اورفیض انٹرچینج کوبند کر دیا گیا ہے۔جب کہ قانون نافذ کرنےوالے ادارےکسی بھی ناخوشگوار صورتحال سےنمٹنےکےلیےتیار ہیں۔

Back to top button