مذاکرات کسی سے نہیں ہورہے، عمران خان بھی تردید کرچکے ہیں : شبلی فراز

مرکزی رہنما پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملاقات میں صاف کہاکہ کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے۔ مذاکرات ان کے ساتھ ہوتےہیں جن کے پاس دینے اور لینے کےلیے کچھ ہو، حکومت کے ساتھ مذاکرات وقت کے ضیاع کے سوا کچھ نہیں۔
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا ہے کہ خفیہ مذاکرات سے متعلق باتیں ہم بھی سن رہے ہیں، مذاکرات کےلیے کوئی سنجیدہ آفر ہوئی تو بات کریں گے۔
سینیٹر شبلی فراز کاکہنا تھاکہ ہم کوئی احتجاج برائے احتجاج تو نہیں کرنا چاہتے،احتجاج اس لیے ہی کیاجاتا ہےکہ لوگوں کو حقوق نہیں ملتے،ملک کا سب سے بڑا سیاسی لیڈر اگر جیل میں ہے تو سیاسی جدوجہد تو کرنا ہوگی۔
شبلی فراز نے کہاکہ جدوجہد کرنا ہمارا فرض بنتا ہے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر تو نہیں بیٹھ سکتے،پہلے جو مذاکرات حکومت کے ساتھ ہوئےوہ بالکل سنجیدہ نہیں تھے۔
ان کاکہنا تھاکہ انہوں نے صحیح طریقے سے تمام صورت حال کو ہینڈل نہیں کیا، مذاکرات کے دوران عمران خان سے ہمیں ملنے نہیں دیتے تھے،باقی پارٹیوں کے لوگ اپنے سربراہوں سے ملتے تھے،ہمیں نہیں ملنے دیا جارہا تھا۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ لوگ ہماری بات نہیں مانیں گے لوگ عمران خان کی بات مانیں گے، مذاکرات ان کے ساتھ ہوتےہیں جن کے پاس دینے اور لینے کےلیے کچھ ہو، حکومت کے ساتھ مذاکرات وقت کا ضیاع کے سوا کچھ نہیں تھا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سےپاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر کے پروگرام کی منظوری
سینئر رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے کہاکہ پاک بھارت کشیدگی میں عمران خان اور ورکرز نے ملک کو مکمل سپورٹ کیا،بھارت کو بھرپور جواب دیا وہ اپنی جگہ لیکن ملک کے مسائل اپنی جگہ کھڑےہیں۔
