روسی ہوائی اڈوں پر حملہ کرنے کے بعد یوکرین کو جوابی حملے کا خدشہ

روس کےطیارے تباہ کرنے پر یوکرین کو جوابی حملے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

یوکرینی ڈرونز نے روسی سرحد میں ڈھائی ہزار میل تک گھس کر روسی طیارے تباہ کر دیے جس پر ماہرین نے حملے کو روس کا پرل ہاربر قرار دے دیا۔

یوکرین کے حملے کےبعد روس کی جانب سےیوکرین کو اس حملے کا جواب دیے جانے کا خدشہ ہے۔

یوکرینی انٹیلی جنس کا دعویٰ ہے کہ روسی ہوائی اڈوں پر اس کے ڈرون حملوں میں روس کا 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، روس کے کروز میزائلوں کے ذخیرے کا ایک تہائی حصہ تباہ ہوگیا۔

روسی صدرزیلنسکی کےمطابق حملے میں 117 ڈرون استعمال کیے گئے۔

 امریکا اور ایران  کےجوہری معاہدے پرمذاکرات ناکامی کے قریب پہنچ گئے

 

دوسری جانب روس اور یوکرین ایک دوسرے کے 6،6 ہزارہلاک فوجیوں کی باقیات بھی واپس کرنے پر تیار ہوگئے ہیں جب کہ  ہلاک فوجیوں کی واپسی کے لیے مذاکرات ترکیہ میں ہورہے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نےروسی خطرے کو سنگین قرار دیتے ہوئےکہا کہ ہم روسی خطرے کو نظرانداز نہیں کر سکتے۔

Back to top button