آسٹریلین والی بال ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان پہنچ گئی

والی بال سیریز کھیلنے کیلئے آسٹریلین والی بال ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان پہنچ گئی
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین والی بال سیریز کا پہلا میچ 28مئی کو کھیلا جائے گا ۔مہمان ٹیم نحیمیا موٹے کی قیادت میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرر پورٹ پہنچی تو پاکستان والی بال فیڈریشن کے حکام نے آسٹریلین ٹیم کا استقبال کیا۔

نیب ترامیم کیس: عمران خان بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیش

آسٹریلین ٹیم پیر کو پریکٹس سیشن سمیت پریس کانفرنس کرے گی ۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا میچ 28 مئی لیاقت جمنازیم میں کھیلا جائیگا ۔ سیریز کا دوسرا میچ 29مئی، تیسرا 30مئی کو ہوگا۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئر مین چوہدری محمد یعقوب کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف قومی والی بال ٹیم کی قیادت مراد جہاں کررہے ہیں ۔ پہلی بار آسٹریلیا کی میزبانی کرنے پر خوشی ہے، مضبوط ٹیم کیخلاف بہتر پرفارمنس کیلئے پرامید ہے، والی بال سیریز کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں

Back to top button