محرم الحرام: وفاقی حکومت کا کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزارت داخلہ نے محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاک فوج کی تعیناتی سے متعلق سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کی تھی، جسے منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن کی صورت میں جاری کر دیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد محرم کے دوران سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
یہ تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی جائے گی، جب کہ سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت عمل میں آئے گی۔
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مجموعی طور پر 77 مخصوص نشستیں بحال
چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات کے لیے وفاق سے باضابطہ درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔
پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز محرم الحرام کے دوران صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی فرائض سر انجام دیں گی۔
