نیب ترمیمی آرڈیننس لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نیب ترمیمی آرڈیننس کو جس میں جسمانی ریمانڈ 40 روز  کیا گیا تھا کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

حکومت پنجاب عمران خان کی جیل سہولیات کا نوٹس لے : نیئر بخاری

 

لاہور ہائی کورٹ میں درخواست گزار شہری منیر احمد نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس محض ایک سیاسی جماعت کےلیے جاری کیا گیا، پارلیمنٹ کے ذریعے قانون سازی ہونی چاہیے تھی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ صدر آصف زرداری کی غیر موجودگی میں آرڈیننس منظور کیا گیا۔ درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نیب ترمیمی آرڈیننس کو غیر قانونی قرار دے۔

Back to top button