مالدیپ اپنے ملک میں اسرائیلیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی

مالدیپ کی حکومت نے فلسطینوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ جنگ کے خلاف بطور احتجاج اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔
مالدیپ کی حکومت نے اپنے ملک میں اسرائیلی پاسپورٹ ہولڈرز کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے، کابینہ نے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے سے متعلق قوانین میں تبدیلی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب حکومت کا ہتک عزت قانون لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
صدراتی دفتر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ مظلوم فلسطینیوں کی امدادی مہم کےلیے مالدیپ کے صدر محمد معیزو خصوصی ایلچی بھی تعینات کریں گے۔
واضح رہے مالدیب نے اسرائیل کے شہریوں کے اپنے ملک میں داخلے پر 1990 پابندی لگائی تھی جسے 2010 میں ہٹا لیا گیا تھا اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا کام شروع کیا گیا۔ گزشتہ برس مالدیپ میں 11 ہزار اسرائیلی سیاح آئے تھے۔
