قومی کرکٹرسدرہ امین ضابطہ اخلاق کی مرتکب قرار

آئی سی سی نے بھارت کیخلاف میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کوکٹرسدرہ امین کو قصوروار قرار دیدیا۔
آئی سی سی کے مطابق سدرہ امین نے بھارت کیخلاف ورلڈ کپ میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ، سدرہ امین کو آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی پر سرزنش کی گئی۔
سدرہ امین نے آؤٹ ہونے کے بعد غصے میں آ کر اپنا بیٹ زور سے پچ پر مارا،واقعہ پاکستان کی اننگز کے 40ویں اوور میں پیش آیا۔
قومی کرکٹرکو سرزنش کے ساتھ ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے،ڈیمیرٹ پوائنٹ ڈسپلنری ریکارڈ میں شامل کر دیا گیا۔
یہ سدرہ امین کی گزشتہ 24 ماہ کے دوران پہلی خلاف ورزی ہے، دائیں ہاتھ کی بیٹر نے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کی۔
