وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، خطے کی صورتحال پر اہم فیصلوں کا امکان

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں شروع ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا اور متعلقہ اعلیٰ حکام شریک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازعے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، خطے میں جنگ کے ممکنہ اثرات اور امریکا کی جانب سے ایران پر ممکنہ کارروائی کے تناظر میں پیدا شدہ حالات پر بھی غور کیا جائے گا۔
5 کروڑ روپے تک کے ٹیکس کیسز میں ایف بی آر بغیر عدالتی وارنٹ گرفتاری نہیں کرسکے گا،وزیر خزانہ
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
