نوازشریف اور مریم نواز لندن سے لاہورپہنچ گئے

صدر مسلم لیگ ن نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بیرون ملک کا دورہ مکمل کر کے لاہور پہنچ گئیں۔
وزیراعلی مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچیں، نواز شریف 25 اکتوبر کو لاہور سے دوبئی کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
سابق وزیر اعظم نوازشریف نے متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکہ و یورپ کا دورہ کیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز 7 نومبر کوغیر ملکی دورے کے لئے روانہ ہوئیں تھیں۔
نوازشریف اور مریم نواز خصوصی طیارے پرپہنچے
مریم نواز لاہور سے خصوصی طیارے سےسوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا پہنچیں، جہاں انہوں نے پیرا تھائیرائیڈ کی شکایت کے باعث طبی معائنہ کروایا۔جنیوا میں کچھ دن قیام کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم نواز لندن کے لئے روانہ ہوگئیں۔مریم نواز کا بیرون ممالک کا دورہ تقریبا ایک ہفتہ پرمشتمل ہےتھا جس میں توسیع کی گئی۔
پی ٹی آئی کا احتجاج ڈی ریل کی کوشش ہے،صدر ن لیگ
واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کےصدراورسابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے۔
نوازشریف اپنی بیٹی اوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکےہمراہ لندن سےوطن واپسی کےلیےایون فیلڈ سےائیرپورٹ کےلیےروانہ ہوئےجہاں روانگی سےقبل انہوں نےمیڈیا سے بھی گفتگو کی۔
پروپیگنڈا کرنےوالوں کو جھوٹا ہی کہیں گے،نوازشریف
نواز شریف کا کہنا تھاجھوٹا پروپیگنڈا کرنےوالوں کو جھوٹا ہی کہیں گے، 24 نومبر کواحتجاج کی کال ملک کوڈی ریل کرنے کی کوشش ہے۔صدرمسلم لیگ ن کاکہنا تھااحتجاج کی کال دینے والےان شاءاللہ کامیاب نہیں ہوں گے۔
یاد رہے کہ نواز شریف اورمریم نوازچند روز سے لندن میں مقیم تھے، اس دوران دونوں نے کچھ روزسوئٹزرلینڈ میں بھی گزارے تھے۔
یہ بھی یادرہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے24نومبر کو اسلام آبادکی جانب مارچ کی کال دےرکھی ہے اوراس حوالےسےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکاکہنا تھا کہ اس بار سرسے فن باندھ کرنکلیں گےاورمطالبات کی منظوری تک واپس نہیں لوٹیں گے۔
