مذاکرات کبھی نہیں چھوڑے مگر اس وقت فوکس اسرائیلی جارحیت سےنمٹنے پر ہے: ایرانی وزیر خارجہ

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران وزیر خارجہ عباس عراقچی نے  3  یورپی ہم منصبوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ ایران نےشروع نہیں کی اور نہ ایران خونریزی جاری رکھنےمیں دلچسپی رکھتا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہا ہے کہ مذاکرات کی میزکبھی نہیں چھوڑی مگر اس وقت تہران کا فوکس اسرائیلی جارحیت سےنمٹنے پرہے۔

انہوں نےکہا کہ ایرن سفارتکاری کےلیے سنجیدہ ہے، مذاکرات کی میزکبھی نہیں چھوڑی مگر اس وقت تہران کا فوکس اسرائیلی جارحیت سےنمٹنے پرہے۔

امریکی صدر نے جی 7 رہنماؤں سے ایران اسرائیل سیز فائر کے لیے بات کی: فرانسیسی صدر

 

ایرانی ٹی وی چینل پراسرائیلی حملے سےمتعلق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی ٹی وی چینل پر  بمباری اسرائیل کی بدحواسی کو ظاہرکرتا ہے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ  نیتن یاہو جیسے شخص کو روکنے کے لیے واشنگٹن سے ایک فون کال کافی ہے،اگر ٹرمپ جنگ روکنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اگلے اقدامات نتیجہ خیز ہونےچاہئیں  ورنہ جارحیت کے مکمل خاتمےتک ایران کا ردعمل جاری رہے گا ۔

Back to top button