امریکی صدر نے جی 7 رہنماؤں سے ایران اسرائیل سیز فائر کے لیے بات کی: فرانسیسی صدر

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جی7 رہنماؤں کوایران اسرائیل سیز فائر کیلئے ہونے والی بات چیت کے بارے میں بتایا ہے۔
ایک بیان میں میکرون نے ایران اسرائیل جنگ کے حوالےسےبات کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جی سیون رہنماؤں کوبتایا کہ ایران اسرائیل سیزفائر کے لیے بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیز فائر طے پاگئی تویورپی شراکت دار ایران جوہری مذاکرات میں حصہ لینےکو تیار ہیں۔
ٹرمپ ایرانی حکام سے جلد ملاقات کے خواہش مند،وائٹ ہاؤس انتظامیہ کو ہدایت
فرانسیسی صدرنےمزید کہا کہ امریکیوں نےایرانیوں سےملاقات کی پیشکش کی ہے، اب دیکھیں گے کیا ہوتا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل ایران کشیدگی پرجی 7 اجلاس کے اعلامیے پر دستخط نہیں کریں گے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کینیڈا میں ہونے والے جی 7 اجلاس کےاعلامیے پر دستخط نہیں کریں گےجس کےمسودے میں اسرائیل ایران تنازع میں کشیدگی کم کرنےکی اپیل کی گئی ہے۔