جی 7 ممالک کا اسرائیل کی حمایت کا اعلان ، ایران عدم استحکام کا سبب قرار

کینیڈا میں ہونے والی سمٹ میں جی 7 ممالک نےاسرائیل کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔
خبر ایجنسی کے مطابق جی 7 ممالک کےبیان میں اسرائیل کی حمایت اور ایران کو عدم استحکام کا سبب قرار دیا گیا ہے۔
جی 7 مشترکہ بیان میں مشرق وسطیٰ میں وسیع پیمانے پرکشیدگی میں کمی، ایران کے بحران کے حل اور غزہ میں بھی جنگ بندی پر زور دیاگیا ہے۔
جی 7 ممالک کےمشترکہ بیان میں شہریوں کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔
مذاکرات کبھی نہیں چھوڑے مگر اس وقت فوکس اسرائیلی جارحیت سےنمٹنے پر ہے: ایرانی وزیر خارجہ
جی 7 ممالک نےکہا کہ ہمارا مؤقف ہمیشہ سے واضح ہےکہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا اور اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے،اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے جی 7 ممالک کےمشترکہ اعلامیے پردستخط سےانکار کردیا ہےجس کے مسودے میں اسرائیل ایران تنازع میں کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔