حکومت سے مذاکرات، عمران خان نے بیرسٹر سیف کو اہم ٹاسک سونپ دیا

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے رات گئے ملاقات کی ہے، ملاقات میں بانی کو مختلف سطح پر ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا گیا، عمران خان نے بیرسٹر سیف کو ہدایت کی کہ وہ ان کا مؤقف متعلقہ فورمز تک پہنچائیں۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات میں عمران خان کو مختلف سطح پر ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ عمران خان نے بیرسٹر سیف کو ہدایت کی کہ وہ ان کا مؤقف متعلقہ فورمز تک پہنچائیں،ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
عمران خان سے ہونے والی ملاقات پر بیرسٹر سیف سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کسی بھی تبصرے سے گریز کرتےہوئے کہاکہ میں اس معاملے پر کوئی مؤقف نہیں دینا چاہتا۔

میانوالی : سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک

یاد رہےکہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی عمران خان سے ملاقات کی تھی، عمران خان سے ملاقات کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے علی امین گنڈاپور کاکہنا تھاکہ عمران خان سے ہمارے لوگو ں کی ملاقات نہ کروائی گئی تو  آئی ایم ایف شرائط پر ساتھ نہیں دیں گے۔

Back to top button