چیمپئنز ٹرافی،دبئی کے میچزکیلئےٹکٹوں کا نیاپیکیج متعارف

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والےمیچز میں شائقین کیلئے ٹکٹس کی نئی کیٹیگری متعارف کرادی گئی۔
50ہزار درہم والا پیکج متعارف کرایا گیا ہے، جس میں 4 میچز دبئی اسٹیڈیم میں دیکھیں جاسکیں گے۔ لگ بھگ 38 لاکھ پاکستانی روپے میں 4 ٹکٹس ملیں گے۔
چاروں ٹکٹس وی آئی پی سوئٹ کے ہیں، انمول ٹکٹ پیکج سے بھارت کے 3 میچز اور ایک سیمی فائنل دیکھنےکا موقع ملےگا۔ یہ انمول پیکج بھی آن لائن خریدا جاسکتا ہے۔
آن لائن کسٹمر زیادہ سے زیادہ 4 انمول ٹکٹس خرید سکتا ہے۔4 انمول ٹکٹس خریدنےکےلیے 2 لاکھ درہم خرچ کرنا ہوں گے۔ 4 انمول ٹکٹس کی قیمت 1 کروڑ 52 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔
