بنگلادیشی آرمی چیف کا عبوری حکومت بنانے کا اعلان

بنگلادیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزماں نے شیخ حسینہ واجد کےمستعفی ہونے کےبعد ملک میں عبوری حکومت قائم کرنےکا اعلان کیاہے جس کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔
بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی مستعفی ہونے کےبعد قوم سے خطاب میں بنگلادیشی آرمی چیف جنرل وقار الزماں نےشہریوں سے اپیل ہے وہ فوج پربھروسہ رکھیں،ہم ملک میں امن واپس لائیں گے۔تمام اموات کی تحقیقات کی جائیں گی۔
بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا
بنگلادیشی آرمی چیف جنرل وقار الزماں نےمزید کہاکہ بنگلادیش میں عبوری حکومت بنائی جائے گی،عبوری حکومت کی تشکیل کےلیے صدر سےملاقات کروں گا۔بنگلادیش کو عبوری حکومت کےتحت چلایا جائے گا۔انہوں نےکہا کہ ملک میں کرفیو یا کسی ہنگامی صورت حال کی ضرورت نہیں،مسئلے کےپر امن حل کےلیے کام کررہے ہیں، آج رات تک سیاسی بحران کاحل تلاش کرلیں گے۔
یاد رہے کہ آج بنگلادیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد مستعفی ہوگئیں۔ شیخ حسینہ واجد کوخصوصی ہیلی کاپٹر میں بھارتی شہر اگرتلا روانہ کیاگیا، بنگلادیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزماں نے حسینہ واجد کوحکومت چھوڑنے کےلیے 45منٹ کا الٹی میٹم دیا تھا۔