اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی پارٹی کی جانب سے کوئی ہدایت نہیں آئی: نثار جٹ

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ نےکہا ہے کہ اسپیکرکیخلاف عدم اعتماد کی بات پرانی میٹنگ میں ہوئی تھی جبکہ ابھی پارٹی کی جانب سے کوئی ایسی ہدایت نہیں آئی۔
نثار جٹ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کےماحول میں ہم آرمی چیف کے ساتھ کھڑے ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف کو بھی کہتے ہیں کہ وہ ڈٹ کر کھڑے رہیں۔
عمران خان سے ڈیل سےمتعلق تمام خبریں جھوٹ ہیں ، نہ کوئی مذاکرات ہوئےنہ کوئی پیشکش ہوئی، سینیٹر عرفان صدیقی
انہوں نے کہاکہ اسد قیصر نےاسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی بات پرانی میٹنگ کےحوالے سے کہی، عدم اعتماد کی بات ہماری پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے آئی اور نہ بانی پی ٹی آئی کی طرف سے آئی۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نےکہاکہ اپوزیشن نے بھارت کے ساتھ کشیدگی میں ذمہ داری کامظاہرہ کیا، وزیراعظم شہباز شریف کو بھی چاہیے کہ وہ اپوزیشن کےساتھ بات چیت کا دروازہ کھولیں۔
